مشرق وسطی

عراق کے سیاسی گروہوں کو مشکلات کے حل کے لئے نجف اشرف جانا چاہئے : النجباء تحریک

شیعہ نیوز:عراق کی النجباء تحریک کے ترجمان نصر الشمری نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ عراق کا موجودہ سیاسی بحران اس قدر پیچیدہ ہے کہ ہمیں ایک بہتر نظریے ، گہری فکر اور فیصلہ کن و منصفانہ فیصلوں کی ضرورت ہے اور ملک میں شیعہ مرجع تقلید آیت اللہ العظمی سیستانی کے سوا کوئی بھی اس صلاحیت و توانائی کا حامل نہیں ہے ۔

الشمری نے تمام سیاسی گروہوں سے اپیل کی کہ وہ نجف اشرف جائیں اور ان تمام رکاوٹوں کو دور کریں جن کے باعث مرجعیت نے ان پر اپنے دروازے بند کر لئے ہیں اور ایسے افراد کو مرجعیت کے پاس اقتدار کے لئے متعارف کرائیں جن میں حکومت چلانے کی لیاقت ہو اور کردار پاک و صاف ہو۔

النجباء تحریک کے ترجمان نے مزید کہا کہ یہ کام ملک کے نامعلوم خطرات ، سازشوں اور چیلنجوں سے بھرے راستے پر جانے سے پہلے ہونا چاہئے دوہفتے پہلے بھی عراقی پارلیمنٹ میں الفتح الائنس کے سربراہ ہادی العامری نے عراقی عوام کی زندگی میں مرجعیت کے کرداراور بحرانوں سے نکلنے اور تبدیلی لانے میں مرجع تقلید کی صلاحیت اور حشدالشعبی کی تشکیل میں اس کے تاریخی کردار کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی اعلی شیعہ مرجعیت ہمیشہ مناسب وقت پر میدان میں موجود رہی ہے تاکہ صورت حال کا مقابلہ کرے اور زندگی کو معمول پرواپس لائے۔

عراق کواکتوبر میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے بعد سے اب تک سیاسی جماعتوں کی جانب سے کابینہ تشکیل نہ دے پانے کی بنا پر بحران کا سامنا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button