مشرق وسطی

عراقی رضا کار فورس حشد الشعبی نے داعش کا حملہ ناکام بنا دیا

شیعہ نیوز : عراق کی عوامی رضا کار فورس حشد الشعبی نے اعلان کیا ہے کہ داعش کے دہشت گردوں کے صوبہ صلاح الدین میں حملے کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کی عوامی رضا کار فورس حشد الشعبی کا کہنا ہے کہ داعش کے دہشت گردوں نے صوبہ صلاح الدین کے تل الذھب علاقے میں حملہ کیا جسے ناکام بنا دیا گیا جس کے بعد داعش کے دہشت گرد فرار کر گئے۔

عراق کی عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی سے وابستہ ذرائع نے اس سے قبل بھی سامراء میں داعشی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے اور انہیں تباہ کرنے کی خبر دی تھی۔

واضح رہے کہ عراق میں داعشی دہشت گرد گروہ کی شکست کے باوجود اس گرووہ کے باقی بچے عناصر مختلف علاقوں میں روپوش ہیں جو کبھی کبھار دہشت گردانہ حملہ کر کے دہشت پھیلانے کی کوشش کرتے ہیں تاہم داعش کی باقیات کا صفایا کرنے کا عمل جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button