مشرق وسطی

عراقی رضاکار فورس پر ترکی کا فضائی حملہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ایک باخبر سیکورٹی ذریعے نے صوبہ نینوا میں واقع سنجار شہر کے نواحی علاقے میں واقع اسپتال پر حملے کی خبر دی ہے۔

موازین نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اس ذریعے کا کہنا ہے کہ ترکی کے جنگی طیاروں نے سنجار شہر میں سیکورٹی اہلکاروں کے ایک اسپتال کو نشانہ بنایا۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ اسپتال رضاکار فورس الحشد الشعبی کا ہے۔

اس با خبر ذریعے کا کہنا تھا کہ یہ اسپتال جنوبی سنجار کے پہاڑی علاقے سکینہ میں واقع ہے۔

عراق کے اس با خبر ذریعہ کا کہنا ہے کہ ترکی کے جنگی طیاروں نے ان افراد کو نشانہ بنایا جو عام شہرویوں کو اسپتال سے نکالنے کی کوشش کر رہے تھے۔

صابرین نیوز نے بھی اس حملے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے رپورٹ دی ہے کہ ترکی کے جنگی طیاروں نے ان ساری گاڑیوں کو نشانہ بنایا جو اسپتال کے نزدیک ہونا چاہتی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button