دنیا
عراقی مقاومت کا مقبوضہ گولان پر ڈرون حملہ
شیعہ نیوز: عراقی مقاومتی گروہوں نے مقبوضہ گولان کے علاقے میں صہیونی فورسز کے خلاف ڈرون حملے کا دعوی کیا ہے۔
المیادین کے حوالے سے کہا ہے کہ عراقی مقاومتی گروہوں نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے مقبوضہ گولان میں ایک اہم صہیونی ہدف پر ڈرون حملہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں : ایران اور عمان کی مشترکہ بحری مشقوں کا انعقاد
عراقی مقاومت نے اپنے بیان میں اس آپریشن کی مزید تفصیلات ابھی جاری نہیں کی ہیں۔
عراق کی اسلامی مقاومتی تنظیموں نے گزشتہ رات امریکی افواج کے اڈے کو بھی نشانہ بنایا تھا۔ مقامی ذرائع کے مطابق مقاومتی گروہوں نے شام کے دیر الزور کے شمال میں کونیکو گیس فیلڈ پر قابض امریکی فوج کے اڈے کو دو میزائلوں سے نشانہ بنایا۔
واضح رہے کہ دیر الزور میں امریکی فوج کے خلاف یہ مسلسل چوتھا حملہ ہے۔