مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

عراقی مزاحمت کا مقبوضہ ایلات کی حساس تنصیبات پر ڈرون حملہ

شیعہ نیوز: عراق کی اسلامی مزاحمتی فورسز نے ایک بار پھر مقبوضہ ایلات میں واقع بندرگاہ ام الرشراش کے ایک حساس اور اہم ہدف کو نشانہ بنایا۔

المیادین نیوز چینل نے بتایا ہے کہ عراق کی اسلامی مزاحمتی تنظیم نے ایک ڈرون حملے کے دوران مقبوضہ ایلات میں واقع بندرگاہ ام الرشراش میں ایک اہم ہدف کو نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں : صہیونی فوج نے اپنے قیدیوں کو خود ہلاک کیا، القسام بریگیڈز نے ویڈیو جاری کردی

عراقی مزاحمت کی جانب سے یہ ڈرون حملہ صہیونی حکومت کے خلاف فلسطینی مزاحمت کی حمایت میں کیا گیا ہے۔

عراق کی اسلامی مزاحمت کے بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ ہم مزید شدت کے ساتھ دشمن کے ٹھکانوں کو تباہ کرنے کی اپنی کارروائیاں جاری رکھیں گے۔

واضح رہے کہ عراق کی اسلامی مزاحمت نے طوفان الاقصیٰ آپریشن کے آغاز سے لے کر اب تک متعدد بار غاصب صیہونی حکومت کے مختلف ٹھکانوں خاص طور پر مقبوضہ ایلات کی بندرگاہ کو نشانہ بنایا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button