مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

امریکہ کو تمام فوجی اڈے خالی کرنے کا الٹی میٹم

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)  استقامتی محاذ النجباء کے ڈپٹی سیکریٹری نے کہا ہے کہ امریکہ کی عراق میں موجودگی دشمنانہ ہے اس لئے اسے فوری طور پر اپنے تمام فوجی اڈے خالی کرنے چاہئیں۔

العالم کی رپورٹ کے مطابق استقامتی محاذ النجباء کے ڈپٹی سیکریٹری نصر الشمری نے کہا ہے کہ عراقی استقامتی محاذ کی جانب سے امریکی فوجیوں پر جو کاری ضربیں لگیں اس سے امریکہ کو معلوم ہو گیا کہ عراق کی قوم غیر ملکی افواج کے سامنے تسلیم ہونے والی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ عراق میں امریکی فوجیوں نے اتنے جرائم کئے کہ اس کے بعد اس پر اعتماد نہیں کیا جا سکتا اور امریکہ قبضہ گری کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اس لئے اسے عراق سے چلا جانا چاہئیے بصورت دیگر امریکی مفادات کو نقصان پہنچایا جائے گا۔

عراقی استقامتی محاذ اور اس ملک کی سیاسی اور مذھبی جماعتوں نے واشنگٹن میں امریکی صدر جو بائیڈن اور عراق کے وزیر اعظم مصطفی الکاظمی کے مابین ہونے والی حالیہ ملاقات میں ٹریننگ دینے کیلئے امریکی فوجیوں کی موجودگی سے متعلق ہونے والے فیصلے پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے اس کی مخالفت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button