عراقی مزاحمت کا شام میں قابض امریکی فوجی اڈے پر میزائل حملہ
شیعہ نیوز: عراق کی اسلامی مزاحمت نے شام میں کونیکو گیس فیلڈ پر قابض امریکی فوج کے اڈے کو نشانہ بنایا۔
المیادین ٹی وی چینل نے رپورٹ دی ہے کہ عراق کے اسلامی مزاحمتی گروپ نے شام کے اندر کونیکو گیس فیلڈ میںقابض امریکی فوجی اڈے کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا ۔
یہ بھی پڑھیں : صیہونی حکومت کی غزہ کے مختلف علاقوں پر بمباری، متعدد فلسطینی شہید اور زخمی
یہ حملہ عراق کی اسلامی مزاحمت کی جانب سے صیہونی حکومت کے ہاتھوں فلسطینیوں کے قتل عام کے جواب میں عراق اور خطے میں امریکی قابض افواج کا مقابلہ جاری رکھنے کے ہدف سے کیا گیا۔
واضح رہے کہ عراق کی اسلامی مزاحمت نے اس سے قبل ایک بیان میں اعلان کیا تھا کہ مشرقی شام میں واقع کونیکو آئل اینڈ گیس فیلڈز میں قابض امریکی افواج کے اڈے کو براہ راست میزائل حملے کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں امریکہ کا جانی نقصان ہوا۔