
عراقی سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 78 تکفیری دہشت گرد گرفتار
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) عراقی سیکیورٹی فورسز نے اس ملک کے مختلف علاقوں سے 78 تکفیری دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، عراقی سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک کے مختلف علاقوں سے امریکہ اور اسرائیل کے حمایت یافتہ 78 تکفیری دہشت گرد گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔
بغداد میں سیکیورٹی فورسز کے کمانڈر جلیل الربیعی کا کہنا ہے کہ ملک بھر سے تکفیری دہشت گردوں کا مکمل خاتمے کے لئے کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
انہوں نے کہا بغداد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں غیرملکی حمایت یافتہ تکفیری دہشت گردوں کے خلاف سرچ آپریشن میں تیزی لائی جارہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا گرفتار شدہ دہشت گردوں میں بعض نہایت خطرناک ہیں جو پہلے ہی سیکیورٹی فورسز کو مطلوب تھے۔
واضح رہے کہ عراق میں موجود تکفیری دہشت گردوں کو امریکہ، اسرائیل اور سعودی عرب کی حمایت حاصل ہے۔