مشرق وسطی

عراقی وزیراعظم عادل عبدالمہدی نےمستعفی ہونے کا اعلان کردیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) عراقی دینی مرجعیت (آیت اللہ سیستانی) کا پیغام پڑھ کر سنائے جانے کے بعد عراقی وزیراعظم عادل عبدالمہدی نے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا ہے۔

عراق میں اکتوبر سے جاری بحران کو کنٹرول کرنے میں ناکامی اور ملک میں مطلوبہ اصلاحات کرنے میں ناکامی پر آج عادل عبدالمہدی نے کہا ہے کہ میں نے دینی مرجعیت کا فرمان غور سے سنا اور اس کی تائید کرتا ہوں کہ ہم بحران کو کنٹرول کرنے میں ناکام رہے ہیں لہٰذا میری پارلیمنٹ سے درخواست ہے کہ وہ حکومت کے لیے کسی بہتر آپشن پر غور کرلے۔

عراق کی دینی مرجعیت نے آج اپنے پیغام میں جہاں پرتشدد واقعات کی بھرپور مذمت کی وہیں عراقی عوام کے مطالبات پورے نہ ہونے پر حکومت پر تنقید بھی کی تھی انہوں نے مظاہرین کو سامراجی طاقتوں کے ہاتھوں استعمال نہ ہونے کی تاکید کی اور سیکورٹی فورسز اور عوام سے کہا ہے کہ سرکاری اور عمومی املاک کو نقصان پہنچانے والوں اور حقیقی مظاہرین میں فرق کریں۔

انہوں نے سیاسی قیادت خصوصاً حکومت کو بحران کنٹرول کرنے میں ناکام قرار دیا تھا۔

آیت اللہ سیستانی کے پیغام کے چند ہی گھنٹے بعد وزیراعظم عبدالمہدی نے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا ہے۔

ماہرین کے مطابق عادل عبدالمہدی کا استعفیٰ عراقی بحران کی شدت میں مزید اضافہ کرے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button