
مشرق وسطی
عراقی وزیراعظم کا جسٹن ٹروڈو کو فون، امریکی انخلاء پر زور
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) عراقی وزیراعظم عادل عبدالمہدی نے عراق سے امریکی افواج کے انخلاء کی اپنی کمپین کو آگے بڑھاتے ہوئے کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کیساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کی ہے۔
عراقی وزیراعظم عادل عبدالمہدی نے کینیڈا کے وزیراعظم کے ساتھ اس گفتگو کے دوران عراق سے امریکی افواج کے انخلاء پر زور دیا اور خطے کی صورتحال پر گفتگو کی۔
دونوں وزرائے اعظم نے خطے سے تناؤ کے خاتمے، دہشت گردی کے ساتھ مقابلے اور دوجانبہ تعلقات پر بھی گفتگو کی۔
دوسری جانب کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی خطے میں موجود تناؤ کو ختم کرنے اور خطے میں استحکام اور امن و امان کو پائیدار بنا کر خطے سمیت پوری دنیا کو جنگ سے دور رکھنے پر زور دیا۔