مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

موساد کے جاسوسی مرکز اور دہشت گردوں کے اڈوں پر سپاہ پاسداران کے میزائل حملے

شیعہ نیوز: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے جاسوسی کے ہیڈ کوارٹر کو تباہ اور خطے میں ایران مخالف دہشت گرد گروہوں کے اجتماع کو بیلسٹک میزائلوں سے تباہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ہمارے دفاعی امور کے نامہ نگار کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گيا ہے کہ خطے میں ایران کے خلاف جاسوسی کے ہیڈ کوارٹر اور ایران مخالف دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا گيا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ کی پٹی پر جنگ کے100 دن فلسطینیوں کے ایک صدی کے برابر ہیں، یو این آر ڈبلیو اے

بیان میں کہا گيا ہے کہ ان حملوں میں ان مقامات کو نشانہ بنایا گيا ہے جہاں، کرمان، راسک اور شام میں ہونے والے حملوں کی منصوبہ بندی کی گئی اور ان میں ملوث عناصر ان مقامات پر موجود تھے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے بیان میں کہا گيا ہے کہ ایرانی عوام کے دشمن جہاں بھی پائے جائيں گے انہیں نشانہ بنایا جائے گآ۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے جاری کردہ تیسرے اعلامیےمیں کہا گيا ہے کہ عراقی کردستان ریجن میں قائم اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کے ایک اہم مرکز کو بھی بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنا کر تباہ کردیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button