مشرق وسطی

سپاہ پاسداران کے جوانوں نے انقلاب مخالف دہشتگرد وں کا نیٹ ورک تباہ کردیا

شیعہ نیوز:اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران کے قریب واقع شہر رباط کریم کے پراسیکیوٹر (Prosecutor ) رحیم علی پور نے کہا ہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے جوانوں نے انقلاب مخالف دہشتگردی کے ایک نیٹ ورک کا پتہ لگا کر اسے تباہ کردیا۔ اس گروہ کے غیر ممالک سے رابطے تھے۔

رحیم علی پور کا کہنا تھا کہ اس گروہ نے اس علاقے میں دہشتگردانہ کارروائیاں کرنے کا منصوبہ بنایا ہوا تھا جسے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس گروہ کے کئی سرکردہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button