ابوظبی، فلسطینیوں کی قاتل ناجائز اسرائیلی ریاست کے صدر کا پرتپاک استقبال
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) لاکھوں فلسطینیوں کی قاتل ناجائز ریاست اسرائیل کے صدرمتحدہ عرب امارات کے دارالخلافہ ابو ظہبی پہنچ گئے جہاں یو اے ای کے وزیر خارجہ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
تفصیلات کے مطابق صیہونی حکومت کے صدر’’اسحاق ہرتزو‘‘ متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی کے ہوائی اڈے پر پہنچے، جہاں اماراتی وزیر خارجہ عبداللہ بن زاید نے ان کا استقبال کیا۔ طے یہ تھا کہ اسحاق ہرتزوگ امارات میں جاری فضائی کانفرنس میں شریک ہوں گے اور تقریر کریں گے۔ اسرائیلی صدر قطر کے دورے پر گئے ہوئے امارات کے صدر محمد بن زاید سے بھی ملاقات کریں گے۔
یہ خبر بھی پڑھیں 4 شرائط مان لو فسادات کی سرپرستی چھوڑ دیں گے، ایران کو پیش کش
اس سے قبل صیہونی صدر پندرہ مئی کو امارات کے سابق صدر شیخ خلیفہ بن زاید آل نہیان کی آخری رسومات میں شرکت کے لئے متحدہ عرب امارات کا دورہ کرچکے ہیں۔
واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات وہ پہلا مسلمان ملک ہے جس نے لاکھوں فلسطینیوں اور امت مسلمہ کا سودا کرتے ہوئے بزنس اور مال کی خاطر ناجائز صیہونی ریاست اسرائیل کو تسلیم کیا۔
اے طائر لاہوتی اس رزق سے موت اچھی
جس رزق سے آتی ہو پراز میں کوتاہی