Uncategorized

اسحاق ڈار اور ڈونالڈ بلوم نے ملکر پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچایا، امریکی سفارت خانہ

شیعہ نیوز: امریکی سفیر ڈونالڈ بلوم نے اسلام آباد میں وفد سے ملاقات میں کہا ہے کہ پاک امریکا تعلقات سکیورٹی سے آگے بڑھ کر اب اقتصادی استحکام پر مرکوز ہوگئے ہیں۔ امریکا سےآئے وفد سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ 76 برسوں میں پاکستان اور امریکا کے تعلقات کا زیادہ تر محور سکیورٹی رہا ہے۔ امریکی سفیر نے نیویارک کے ڈپٹی اسپیکر فل راموس اور امریکن پاکستانی پبلک افئیرز کمیٹی کے وفد سے اسلام آباد میں ملاقات کے موقع پر کہا کہ یہ تعلقات اب پاکستان کے اقتصادی استحکام پر مرکوز ہوچکے ہیں۔

وفد کو بتایا گیا کہ جب پاکستان ڈیفالٹ کے دہانے پر تھا تو اس وقت ڈونلڈ بلوم نے محکمہ خارجہ کو پاکستان کا کیس پیش کیا تھا کہ آئی ایم ایف کو پاکستان کی امداد کرنا چاہیے، ڈونلڈ بلوم اور اسحاق ڈارہی کی کوششوں سے ڈیفالٹ کا خطرہ ٹلا تھا۔ دوران ملاقات ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ معاشی استحکام کے لیے پاکستان کو پالیسیوں میں شفافیت، منصفانہ پن اور پائیداری پر توجہ دی جانی چاہیے۔ انہوں نے بتایا کہ امریکا گرین انرجی پالیسی کو پروموٹ کر رہا ہے کیونکہ اس سے پاکستان کی معیشت کا نہ صرف پہیہ چل سکتا ہے بلکہ پاکستان کی اقتصادی آزادی بھی ممکن رہ سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گرین الائنس کی بدولت کلائمٹ، توانائی، پانی اور پاکستان کی دیگر اقتصادی ضرورت بھی محفوظ رہ سکتی ہیں۔ انہوں نے اس حوالے سے جاری کئی منصوبوں کا ذکر بھی کیا۔ امریکی ویزوں کے اجرا میں طویل وقت لگنے سے متعلق سوال پر ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ یہ حساب کا سوال ہے کیونکہ درخواستیں زیادہ اور عملہ کم ہو تو ویزا کی پراسسینگ میں وقت زیادہ ہو جاتا ہے تاہم اب یہ مدت 180 سے کم ہو کر 140 روز پرآچکی ہے اور جلد ہی وقت مزید کم ہوجائے گا، ڈونلڈ بلوم نےسندھ اور پنجاب کو نیویارک کی سسٹر اسٹیٹ بنانے کی کوششوں کو بھی سراہا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button