اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں
اسحاق ڈار کی او آئی سی اجلاس میں شرکت، غزہ میں جاری جنگ ختم کرنے کا مطالبہ
مشرق وسطی اب مزید کسی جنگ کا متحمل نہیں ہو سکتا، اسرائیل کی جانب سے فلسطین، لبنان، شام میں جاری جارحیت دنیا کے امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہے
شیعہ نیوز: وزیر خاراجہ پاکستان اسحاق ڈار نے سعودی عرب کے دارالحکومت میں ریاض مین جاری اسلامی سربراہی کانفرنس کے اجلاس میں شرکت کی اور اپنے خطاب کے دوران فلسطینی عوام کے پر اسرائیل کی جانب سے جاری انسانیت سوز جنگی جرائم کی شدید مذمت کی اور ان جرائم کے فوری احتساب کا مطالبہ بھی کیا۔
اسحاق ڈار نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں جاری فلسطینوں کی نسل کشی کا فوری خاتمہ کروائے۔ پاکستانی وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت پر انتہائی تشویش ہے، انہوں نے کہا کہ مشرق وسطی اب مزید کسی جنگ کا متحمل نہیں ہو سکتا، اسرائیل کی جانب سے فلسطین، لبنان، شام میں جاری جارحیت دنیا کے امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔ جس کا فوری تدارک انتہائی ضروری ہے۔