اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک طاقتورخفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے نئے ڈی جی تعینات

شیعہ نیوز : لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک طاقتورخفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے نئے ڈی جی تعینات۔ آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک 30 ستمبر کو اپنی نئی ذمہ داری سنبھالیں گے، وہ اس وقت جی ایچ کیو میں ایڈجوٹینٹ جنرل کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل عاصم اس سے پہلے بلوچستان میں انفنٹری ڈویژن اور وزیرستان میں انفنٹری بریگیڈ کمانڈ کرچکے ہیں، وہ اپنے کورس میں اعزازی شمشیر بھی حاصل کرچکے ہیں۔

علاوہ ازیں وہ چیف انسٹرکٹر این ڈی یو اور انسٹرکٹر کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ بھی تعینات رہ چکے ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل عاصم فورٹ لیون ورتھ اور رائل کالج آف ڈیفنس اسٹڈیز کے گریجویٹ بھی ہیں، اس سے پہلے وہ ملٹری آپریشنز ڈائریکٹوریٹ میں بھی فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔ واضح رہے کہ اس وقت ڈی جی آئی ایس آئی کے فرائض لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم انجام دے رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button