
مشرق وسطی
عراق میں داعش دہشت گردوں کا حملہ،
شیعہ نیوز:عراق کے صوبہ دیالی اور صلاح الدین کے مطیبیجہ علاقے میں داعش دہشت گردوں نے فیڈرل پولیس کے ایک دستے پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں چار عراقی پولیس اہلکار جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے۔
ایک فوجی ذریعے نے بتایا ہے کہ داعش دہشت گردوں نے اس حملے میں اسنائپر رائفل اور درمیانہ دوری تک نشانہ بنانے والے ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے۔
واقعے کے بعد جب متعدد سیکیورٹی دستے علاقے میں داخل ہوئے تو یہ عناصر بھاگ نکلے۔ دہشت گردوں کے زخمی ہونے یا ہلاکت کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ مطیبیجہ علاقے کو دسترسی کے لحاظ سے انتہائی خطرناک قرار دیا جاتا ہے جسے مقامی باشندوں نے امارت شر کا نام دے رکھا ہے۔
صوبہ دیالی، کرکوک اور صلاح الدین کے مابین واقع ہے اور یہ علاقہ داعش دہشت گردوں کے گڑھ میں تبدیل ہوچکا ہے