مشرق وسطی

عراق میں داعشی سرغنہ اپنے دہشتگرد ساتھیوں سمیت ہلاک

شیعہ نیوز: عراق کے وزیر داخلہ کی نگرانی میں صوبۂ نینوا کے پہاڑی علاقے بادوش میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات ملنے پر کارروائی کی جس کے نتیجے میں داعش کا سرغنہ اپنے دو دیگر دہشتگرد ساتھیوں کے ساتھ ہلاک ہو گیا۔ ہلاک ہونے والا داعش کا سرغنہ بادوش علاقے کا کمانڈر تھا۔ دہشتگردوں سے خودکش جیکٹ اور جدید ہتھیار بر آمد ہوئے۔

عراق کی مرکزی تحقیقاتی ایجنسی کا کہنا ہے کہ داعشی سرغنہ اور دیگر دہشتگرد عناصر اس گمان میں تھے کہ صوبۂ نینوا کا پہاڑی علاقہ بادوشان کیلئے پر امن جگہ ہے اور وہ عراقی عوام اور سکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائیاں کر کے اس علاقے میں چھپ جائیں گے، لیکن ہم نے اس علاقے کو ان کیلئے جہنم میں بدل دیا ہے۔

واضح رہے کہ عراق نے ایران کی مدد سے داعش کو باضابطہ طور پر شکست دی جس کے بعد اب ملک کا کوئی بھی علاقہ اس ٹولے کے اختیار میں نہیں رہا تاہم شکست خوردہ تکفیری جراثیم اب روپوش ہو گئے ہیں جو امن و امان کی صورتحال کو متاثر کرنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button