مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

ٹریننگ کے دوران داعشی دہشتگرد کی فائرنگ ،2 امریکی فوجی ہلاک

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) عراق میں داعش کے ہاتھوں 2 امریکی فوجی اہلکار واصل جہنم جب کہ 4 زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی فوجیوں کی جانب سے داعشی دہشتگردوں کو ٹریننگ دی جارہی تھی کہ اس دوران داعشی دہشتگرد کی جانب سے غلط سمت میں فائرنگ کی گئی ۔

داعش دہشت گرد کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں 2 امریکی فوجی ہلاک جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔

امریکی فوجی زرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی شناخت اہل خانہ سے اجازت کے بعد ظاہر کی جائے گی۔

یاد رہے کہ عالمی دہشتگرد تنظیم داعش کو امریکہ، اسرائیل ، آل سعود سمیت کئی دیگر ممالک نے شام اور عراق میں حکومتیں گرانے اور گریٹر اسرائیل کی راہ ہموار کرنے کیلیئے بنایا تھا لیکن شام و عراق کی فوج اور عوامی رضاکار فورسز کی جانب سے داعش کوعبرتناک شکست دی گئی تاہم اب بھی داعش کے اعلی کمانڈروں کو امریکہ کی بھر پور حمایت حاصل ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button