
اسلام آباد: عالمی یوم القدس کی مناسبت سے آزادی القدس ریلی کا اہتمام
مقررین نے کہا کہ پاکستان کا نظریہ ہی اسلام کے اصول، ظلم کو نہ ماننے اور مظلوم کی نصرت کی بنیاد پر کشمیر فلسطین اور یمن کی حمایت پر قائم ہے۔ اسی بیانیہ کو ملک کا حقیقی بیانیہ تسلیم کرتے ہیں۔ ملک بھر کے عوام عالمی یوم القدس کی مناسبت سے گرمی کے عالم میں سڑکوں پر ہیں تاکہ فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کر سکیں
شیعہ نیوز: مرکزی القدس ریلی جی سکس تا ڈی چوک، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان، مجلس وحدت مسلمین کے تحت نکالی گئی جس میں سربراہ مجلس وحدت المسلمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم پاکستان سید ناصر عباس شیرازی، مرکزی رہنما امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن نے خطاب کیا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور: یوم القدس کی مناسبت سے احتجاجی ریلی، کثیر تعداد میں مؤمنین نے شرکت
مقررین نے کہا کہ پاکستان کا نظریہ ہی اسلام کے اصول، ظلم کو نہ ماننے اور مظلوم کی نصرت کی بنیاد پر کشمیر فلسطین اور یمن کی حمایت پر قائم ہے۔ اسی بیانیہ کو ملک کا حقیقی بیانیہ تسلیم کرتے ہیں۔ ملک بھر کے عوام عالمی یوم القدس کی مناسبت سے گرمی کے عالم میں سڑکوں پر ہیں تاکہ فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کر سکیں۔ اس عظیم الشان آزادی القدس ریلی میں دیگر شیعہ سنی علماء نے بھی خطاب کیا۔