
اسلام آباد؛ ملت تشیع کے جبری گمشدہ افراد کی بازیابی کے لیے احتجاج کرنے والوں کو پولیس نے گرفتار کر لیا
شیعہ نیوز: اسلام آباد پریس کلب کے سامنے ملت تشیع کے جبری گمشدہ افراد کی بازیابی کے لیے احتجاج کرنے والوں پر پولیس کا دھاوا تمام شرکائے دھرنے کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کی حمایت میں اتوار کے روز اسلام آباد پریس کلب کے سامنے پُر امن دھرنا کورونا ایس او پیس کے تحت جاری تھا کہ اچانک اسلام پولیس کی جانب سے شرکائے دھرنے پر حملہ کیا گیا اور بلاجواز مظاہرین کو گرفتار کر کے کوہسار تھانہ منتقل کیا گیا ہے۔
اسلام آباد میں پریس کلب سے گرفتار کئے گئے مظاہرین میں ایم ڈبلیو ایم ضلع راولپنڈی کے سیکرٹری جنرل علامہ علی اکبر کاظمی، سیکرٹری اسلام آباد برادر ظہیر نقوی، مولانا محمد حسین شیرازی، آئی ایس او راولپنڈی ڈویژن کے نائب صدر برادر فرحان، برادر حسن نقوی سمیت دیگر بے گناہ پُرامن افراد شامل ہیں۔
یاد رہے علامتی دھرنا کراچی میں تین روز سے جاری دھرنے سے اظہار یکجہتی کے کئے دیا گیا تھا جس میں خواتین، بچے، بزرگ اور علمائے کرام شامل تھے۔