اہم پاکستانی خبریں

اسلام آباد پولیس نے میری رہائش گاہ پر چھاپہ مارا ہے، شیخ رشید کا دعویٰ

شیعہ نیوز:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ اسلام آباد پولیس نے گزشتہ شب اُن کی رہائش گاہ پر گرفتار کے لیے چھاپہ مارا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ پولیس نے ہفتے کی رات ساڑھے بارہ بجے اسلام آباد میں میری رہائش گاہ پر گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا، جبکہ اُس وقت میں راولپنڈی میں قائم اپنے گھر لال حویلی میں تھا۔ترجمان پولیس نے کہا کہ شیخ رشید کا بیان حقائق پر مبنی نہیں ہے، اسلام آباد پولیس نے گزشتہ رات راولپنڈی یا دارالحکومت میں کسی رہنما یا سیاسی کارکن کے گھر پر چھاپہ نہیں مارا اور نہ ہی مذکورہ سیاسی رہنما کسی احتجاج میں نظر آئے۔

دوسری جانب اسلام آباد پولیس نے شیخ رشید کے گھر پر چھاپے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد پولیس کے بارے میں غلط خبریں پھیلانے سے گریز کیا جائے، بے بنیاد اور من گھڑت خبریں پھیلانے والوں کے خلاف پولیس قانونی کارروائی کا حق رکھتی ہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button