
پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں
اسلام آباد، شیعہ مسنگ پرسنز کی رہائی کیلیئےاہل خانہ کا احتجاج
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شیعہ مسنگ پرسنز کے اہل خانہ کااپنے پیاروں کی بازیابی کیلیئے اسلام آباد نیشنل پریس کلب پراحتجاجی مظاہرہ۔
تفصیلات کے مطابق جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کے زیر اہتمام مظاہرے میں بچوں اور خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ہمارے پیاروں نے اگر کوئی جرم کیا ہے تو انہیں عدالتوں میں پیش کیا جائے وگرنہ فی الفور انہیں رہا کیا جائے۔
مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ وزیر اعظم عمران خان ،آرمی چیف اور چیف جسٹس آف پاکستان سے مسنگ پرسن کے ایشو پر نوٹسلیں ۔