اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

اسلام آباد، پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن پر حملہ، چہرہ زخمی

شیعہ نیوز: تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن پرجی سیون مرکز اسلام آبادمیں خواجہ سراؤں کا بلیڈسے حملہ‘ تشدد‘ چہرہ زخمی ہوگیا۔

ایک روز قبل بھی خواجہ سراؤں نے رؤف حسن کا پیچھاکرکے انہیں روکنے کی کوشش کی تھی ۔

رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی ترجمان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے ۔ اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ رؤف حسن کو ٹی وی چینل کے دفتر کے باہر بلیڈ مارا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بائیڈن غزہ میں لوگوں کو بھوکا مارنے کے جرم میں شامل ہیں، دی انڈیپنڈنٹ

انہوں نے کہا کہ عینی شاہدین کے مطابق رؤف حسن کے چہرے پر خواجہ سراؤں نے بلیڈ سے وارکئے‘جن خواجہ سراؤں نے یہ کام کیا ہے ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور 4 تھے جنہوں نے کسی چیز سے رؤف حسن پر وار کیے اور ان سے چھینا جھپٹی کی کوشش بھی کی اور لوگوں کے جمع ہونے پر فرار ہوگئے۔

رؤف حسن کو دائیں گال پر زخم آیاہے ‘پی ٹی آئی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں حملے کو شرمناک اور قابل مذمت قرار دیتے ہوئے کہاکہ یہ پرتشدد قابل مذمت اقدام آزادی اظہار رائے، جمہوریت اور قانون کی بالادستی پر حملہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button