پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں
اسلامی تحریک گلگت بلتستان میں بڑے ” الیکٹیبلز” کو ساتھ ملانے کیلئے کوشاں
شیعہ نیوز: اسلامی تحریک گلگت بلتستان نے بڑے الیکٹیبلز کو ساتھ ملانے کیلئے کوششیں تیز کر دیں۔ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران نگر اور بلتستان میں آئی ٹی پی کی سرگرمیوں میں تیزی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ اسلامی تحریک کے مرکزی جنرل سیکریٹری علامہ شبیر میثمی نے گزشتہ ہفتے گلگت بلتستان کا تفصیلی دورہ کیا تھا، اس دوران جی بی حکومت میں شمولیت کیلئے معاملات طے ہو گئے تھے۔ دوسری جانب اسلامی تحریک بلتستان کے رہنما شیخ احمد ترابی نے کہا ہے کہ اسلامی تحریک کے مقتدر سیاسی شخصیات سے رابطے ہو رہے ہیں۔ سابق گورنر راجہ جلال، سابق وزیر تعلیم راجہ اعظم خان اور سابق صوبائی وزیر نثار حسین سرباز اور دیگر شخصیات سے رابطوں میں بڑی پیش رفت ہوچکی ہے۔