پاکستانی شیعہ خبریں

اسلامی تحریک 8 حلقوں سے جی بی الیکشن میں حصہ لے رہی ہے

شیعہ نیوز: گلگت بلتستان الیکشن میں مکتب تشیع سے تعلق رکھنے والی جماعت شیعہ علماء کونسل اسلامی تحریک کے عنوان سے انتخابات میں حصہ لے رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلامی تحریک پاکستان کے پلیٹ فارم سے گلگت 1سے سید مصطفی شاہ، گلگت 2سے فقیر شاہ، گلگت 3سے ضیاءالدین ایڈووکیٹ، نگر 1سے محمد باقر شیخ ، سکردو 1 سے محمد عباس ایڈووکیٹ، سکردو 2سے محمد شبیر حافظی، سکردو 4سے کیپٹن (ر) محمد علی سکندر اور کھرمنگ سے محمد علی خان کاچو انتخابات میں حصہ لیں گے۔

نامزد امیدواروں کی انتخابی مہم چلانے کیلیے شیعہ علماء کونسل کے مرکزی و صوبائی عہدیدار گلگت بلتستان پہنچ چکے ہیں جن میں علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی، علامہ ناظر عباس تقوی ،علامہ جعفر علی سبحانی علامہ عابد رضا عرفانی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ شامل ہیں۔

اسلامی تحریک پاکستان کے پارلیمانی بورڈ نے اس توقع کا اظہار کیا کہ گلگت بلتستان کی غیور اور باشعور عوام ماضی کی طرح اس بار بھی اسلامی تحریک پاکستان کا بھرپور ساتھ دیں گے اور آئی ٹی پی کے امیدواروں کی کامیابی کو یقینی بنائیں گے۔

گلگت بلتستان کے مومنین اپنے ووٹ کی قیمت کو پہچانیں اور اپنا قیمتی ووٹ ملت جعفریہ کی نمائندہ تنظیموں کو دیں تاکہ آپ کے بنیادی و مسلکی حقوق کا تحفظ ممکن بنایا جاسکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button