پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

اسلامی تحریک کے ساتھ مل کر آگے بڑھنا چاہتے ہیں، آغا علی رضوی

شیعہ نیوز : مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام سکردو میں مشاورتی اجلاس کا انعقاد ہوا، جس میں مخلتف اضلاع اور حلقوں سے منتخب علمائے کرام اور بزرگوں نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم آغا علی رضوی نے شرکاء کو ملکی اور علاقائی سیاسی و سماجی صورتحال بالخصوص آمدہ الیکشن کے حوالے سے ایم ڈبلیو ایم کی اسٹریٹجی سے آگاہ کیا۔

آغا علی رضوی نے کہا کہ ہماری سیاست کا مرکز و محور علاقے کے حقوق کا حصول اور عوامی مسائل کے حل کیلئے عملی جدوجہد ہے۔ اتحاد یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا حتمی فیصلہ نہیں ہوا، البتہ ہماری تحریک انصاف سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کیساتھ مشاورت جاری ہے، مشاورت کے بعد ایڈجسٹمنٹ یا بھرپور طاقت کیساتھ الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا جائیگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم اسلامی تحریک پاکستان کیساتھ ملکر آگے بڑھنا چاہتے ہیں اور اس مقصد کیلئے کسی بھی حد تک جانے کیلئے آمادہ ہیں۔

گلگت بلتستان کے حقوق اور عوامی مطالبات پر وعدہ خلافی کی صورت میں پی ٹی آئی بھول جائیگی کہ ہم کس قدر سختی کیساتھ عوامی طاقت کیساتھ میدان میں ڈٹے رہتے ہیں۔ ہم یادگار شہداء کو آباد رکھیں گے اور تمام تر حقوق کے حصول تک کسی بھی عوامی جدوجہد سے پیچھے ہٹنے کیلئے ہرگز آمادہ نہیں ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button