الصادق انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام ’’سود سے پاک پاکستان‘‘ کانفرنس کا انعقاد
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) زہرا اکیڈمی پاکستان کے ادارے الصادق انسٹیٹوٹ آف اسلامک بینکنگ کے تحت کراچی کے مقامی ہوٹل میں بعنوان سود سے پاک پاکستان کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
کانفرنس سے علامہ شیخ شبیر حسن میثمی رکن شریعہ ایڈوائزری کمیٹی اسٹیٹ بینک پاکستان، سابق سینیٹر فرید احمد پراچہ، مفتی ارشاد احمد اعجاز چیئرمین شریعہ ایڈوائزری کمیٹی اسٹیٹ بینک، اشفاق یوسف تولا، محمد اسلام سابق سینئر جوائنٹ ڈائریکٹر اسٹیٹ بینک آف پاکستان، سید عامر علی، احمد علی صدیقی، فیصل شیخ، احمد صدیقی سمیت بینکنگ سیکٹر سے وابستہ شخصیات نے اظہار خیال کیا۔
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ شیخ شبیر حسن میثمی کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت کو سود سے پاک کرنے اور اسلامی معاشی و بیکنک نظام نافذ کرنے سے متعلق وفاقی حکومت کو اپنا تعاون اور کردار بڑھانے کی ضرورت ہے، وفاقی حکومت پاکستان میں سود سے پاک معاشی و بینکنک نظام کو تیزی سے نافذ کرنے کیلئے عملی اقدامات کرے۔
یہ خبر بھی پڑھیں بھارتی فنڈڈ جیو جنگ گروپ ایک مرتبہ پھر شیعہ مخالف زہر اگلنے لگا
سابق سینیٹر فرید احمد پراچہ نے کہا کہ حکومت کی جانب سے شریعت کورٹ کے فیصلے کیخلاف اسٹیٹ بینک اور نیشنل بینک کی سپریم کورٹ میں دائر اپیلیں واپس لینے کا اعلان خوش آئند ہے، دیگر نجی بینکوں اور نجی مالیاتی اداروں کو بھی شریعت کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپنی اپیلیں واپس لینی چاہیئے، وفاقی حکومت ملک میں سود سے پاک معاشی و بینکنک نظام کے تحت ملکی معیشت کو تیزی سے آگے لے کر چلے، سود سے پاک بینکنک و مالیاتی نظام کی ترقی اور ریگولیٹری فریم ورک کو فعال اور اسلامی بینکاری کیلئے ملکی موجودہ قانونی فریم ورک میں ہر ممکن ترامیم کی جائیں۔ مفتی ارشاد احمد اعجاز کا کہنا تھا کہ سود سے پاک اقتصادی نظام صرف اسلامی بینکاری و مالیات نہیں بلکہ ضروری ہے کہ پورا ملکی مالیاتی اور اقتصادی نظام سود سے پاک ہو۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ شریعہ بورڈز اور اسلامی بینکوں کی سب سے بڑھ کر ذمہ داری ہے کہ وہ معاشرے و عوام کی فلاح و بہبود کو یقینی بنائیں، پاکستان میں اسلامی بنکنگ کا نظام تیزی سے پھیل رہا ہے، اس وقت ملک بھر میں کوئی ایک بھی ایسا بینک نہیں ہے جس میں اسلامی بنکنگ برانچ نہ ہو۔ ماہرین کے مطابق اسلامک بیکنگ زیادہ شفاف ہے، 73ء کے متفقہ آئین کے تحت پاکستان میں سود کا نظام غیر آئینی ہے، لہٰذا بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے واضح نظریاتی و احکامات کے مطابق مملکت خداداد پاکستان کا معاشی نظام اسلامی اصولوں کے مطابق تشکیل دیا جائے گا۔
کانفرنس کے اختتام پر اسکل ڈویلپمنٹ کونسل اور الصاق انسٹیٹیوٹ کراچی کے تحت اسلامک بینکنگ اینڈ فنانس ڈپلومہ کے کامیاب طلبا و طالبات میں سرٹیفیکیٹ تقسیم کئے گئے۔ اس سیمینار کے برگزار کرنے میں الناصح سولیوشنز اور لرنرز نیسٹ نے تعاون کیا۔