مشرق وسطی

اسلامی ممالک اسرائیل سے اپنے اقتصادی تعلقات منقطع کریں، سینئر ایرانی عہدیدار

شیعہ نیوز: ایران کی قومی سلامتی کمیٹی کے رکن نے صیہونی جرائم کی مذمت کرتے ہوئے اسلامی ممالک سے اسرائیل کے ساتھ اقتصادی تعلقات منقطع کرنے کا مطالبہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق ایران کی قومی سلامتی کمیٹی کے رکن علاء الدین بروجردی نے غزہ اور مغربی کنارے پر غاصب صیہونی فوج کے وحشیانہ جرائم کی مذمت کی۔

یہ بھی پڑھیں : ہزاروں مصریوں کا صیہونی حکومت کے خلاف غزہ کی حمایت میں زبردست مظاہرہ

انہوں نے کہا کہ غاصب حکومت کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی امریکہ اور یورپ کی حمایت سے جاری ہے جب کہ عالمی برادری نے مجرمانہ خاموش اختیار کر رکھی ہے۔

اعلی ایرانی عہدیدار نے زور دیا کہ ان حالات میں اسلامی ممالک سے یہ توقع کی جاتی ہے کہ وہ کم از کم صیہونی رژیم کے ساتھ اپنے اقتصادی تعلقات منقطع کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button