اہم پاکستانی خبریں
اسلامی ممالک اسرائیل سے سفارتی و تجارتی تعلقات ختم کریں ،پیپلز پارٹی
شیعہ نیوز:پیپلز پارٹی راولپنڈی ڈویژن کے نائب صدرنعیم اسلم کیانی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ او آئی سی فلسطین میں جاری اسرائیلی ظلم و بربریت کو رکوائے، اسلامی ممالک اسرائیل سے ہر قسم کے سفارتی و تجارتی تعلقات فوری طور پر ختم کریں ۔پارٹی آفس میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مشرق وسطی میں جان بوجھ کر نفرت اور انتقام کی آگ کو بھڑکایا جارہا ہے مسلم دنیا کو ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا ہوکر اسلام دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنانا ہوگا ۔ حکومت پاکستان عالمی سطح پر فلسطین کے مسئلے کو اٹھانے میں ناکام ہو چکی ہے پیپلز پارٹی مسجد اقصی پر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں معصوم بچوں اور نہتے فلسطینی مسلمانوں پر بمباری کی شدید مزمت کرتی ہے ۔