اسلامی جمہوریہ ایران کا البرز جنگی جہاز بحیرہ احمر میں پہنچ گیا
شیعہ نیوز: ایران کا البرز جنگی بحری جہاز باب المندب عبور کرکے بحیرہ احمر میں داخل ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق البرز جنگی جہاز، 1972 میں پہلی بار ایرانی بحریہ کے بیڑے میں شامل ہواتھا اور بنیادی تعمیرات اور نئی ٹیکنالوجی سے آراستہ کرکے اس کو 2019 میں دوبارہ ایرانی بحریہ کے حوالے کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : امریکہ اور انگلینڈ کو ہماری بحریہ پر حملہ کی بھاری قیمت چکانی ہوگی، علی القحوم
ایک ہزار 550 ٹن وزنی ایران کے اس جنگی بحری جہاز کوپوری طرح اپ گریڈ اور بحری جنگ اور دفاع کے جدید ترین وسائل سے لیس کرکے اور جدید تقاضوں کے مطابق مفید اور کارگر بناکر ایران کے بحری بیڑے میں شامل کیا گیا ہے۔
فروری 2016 میں ولایت جنگی مشقوں کے دوران، البرز جنگی جہازکی وارننگ پر ہی امریکہ کا یو ایس ایس مونٹری جنگی بیڑہ جنگی مشقوں کے علاقے سے دور ہونے پر مجبور ہوا تھا۔
ایران کے البرز جنگی بحری جہازنے اب تک سمندری لٹیروں کے مقابلے اور جہازرانی کو سلامتی فراہم کرنے کے متعدد مشن کامیابی کے ساتھ پورے کئے ہیں اور اس وقت بھی یہ جنگی بحری جہاز اسی مشن پر بحیرہ احمر میں داخل ہوا ہے۔