پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

انقلاب اسلامی ایران دورِ گمراہی میں اللہ کیطرف راغب کرنے کیلئے کھلا ہوا دروازہ ہے، علامہ ذکی باقری

شیعہ نیوز:معروف ذاکر اہلبیتؑ علامہ سید محمد ذکی باقری کا کہنا ہے کہ آج اللہ تعالیٰ نے اتنی گمراہی کے دور میں بھی ہم سب کیلئے اپنی طرف راغب کرنے کیلئے دروازے کھولے ہوئے ہیں، جس کی ایک مثال انقلاب اسلامی ایران ہے، جہاں پوری دنیا میں مغربی تہذیب کو مسلط کرنے کی سازش کی جا رہی ہے، تو وہیں جمہوری اسلامی ایران میں اسلامی نظام و تہذیب موجود ہے، جس کی روشنی سے دنیا منور ہوتی جا رہی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں امام بارگاہ شریکۃ الحسینؑ گلستان جوہر میں عشرہ محرم الحرام کی مجالس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ ذکی باقری نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کی حدیث ہے کہ جس گھر میں قرآن کی تلاوت نہیں ہوتی وہ قبرستان ہے، لہٰذا ہمیں چاہیے کہ اپنے گھروں کو قران کی تلاوت سے منور کریں، اگر قرآن کریم کی کوئی آیت نہیں سمجھ آ رہی تو جلد بازی کرنے کے بجائے مطالعہ وسیع کرنا چاہیئے، کیونکہ بعض اوقات ایک آیت کا مطلب اگلی چند آیت میں ملتا ہے۔

علامہ ذکی باقری نے کہا کہ دو قسم کے جہل ہیں، ایک وہ ہے جس کو علم نہیں اور وہ یہ بات جانتا ہے، دوسرا وہ ہے جو نہیں جانتا کہ اس کو علم نہیں اور ایسا سمجھتا ہے کہ وہ سب جانتا ہے، دوسرا والا بڑا جاہل ہے۔ انہوں نے کہا کہ دو قسم کی عقل ہیں، ایک عقل نظری اور دوسری عملی یعنی ایک وہ جو امپریکٹیکل ہو (impractical) اور دوسری پریکٹیکل، لہٰذا ہمیں چاہیے اپنے عقل کو اپنے عمل سے ثابت کریں۔ انہوں نے کہا کہ جہالت پھیلا کے حکومت کرنا اور ہے، جبکہ علم دے کر حکومت کرنا اور ہے، لہٰذا ہمیں چاہیے کہ علم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ علم کو پھیلانے کی کوشش بھی کرتے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ سے ہمارے اعمال کوئی نہیں چھپا سکتا، لہٰذا ہمیں اپنا عمل اور کردار ایسے ہی مضبوط رکھنا ہے، جیسے ہمیں اس بات پہ مکمل ایمان ہو کہ اللہ تعالیٰ ہمیں ہر وقت دیکھ رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button