پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

اسماعیل ہانیہ کی شہادت یزیدعصر کے زوال اور نابودی پر مہر ہے، علامہ جواد نقوی

شیعہ نیوز: تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے تہران میں حماس رہنما اسماعیل ہانیہ کہ المناک شہادت پر اپنے بیان میں کہا کہ امام حسین علیہ السلام کا سچا پیروکار اپنا سارا کنبہ شہید کروانے کے بعد خود بھی خلد نشین ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ ملت فلسطین، مجاہدین حماس، مظلومین غزہ، حزب اللہ لبنان، انصاراللہ یمن، جشد الشعبی، اور رہبر معظم کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں۔ علامہ جواد نقوی کا کہنا تھا کہ اسماعیل ہانیہ کی شہادت یزیدعصر کے زوال اور نابودی پر مہرہے۔ انہوں نے کہا کہ شہید کا خون رائیگاں نہیں جائے گا بلکہ اب مقاومت کی تحریک میں زیادہ جوش و ولولہ پیدا ہوگا، اور ناجائز ریاست اسرائیل حلد صفحہ ہستی سے مٹ جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایران کی خودمختاری پر حملہ کیا گیا ہے جس کی دنیا کا کوئی قانون اجازت نہیں دیتا۔ عالمی برادری اور عرب حکمرانوں کی اس عظیم سانحہ پر خاموش سوالیہ نشان ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button