اہم پاکستانی خبریں
اسماعیل ہانیہ کی شہادت، او آئی سی اور عرب لیگ کس مرض کی دوا ہیں؟ عبدالغفور حیدری
شیعہ نیوز: جے یو آئی کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ مسلم دنیا اب تک لفاظی پر ہی اکتفا کر رہی ہے، کوئی عملی اقدام نہیں کیا گیا، فلسطین اپنی جنگ صرف خود ہی لڑ رہا ہے، اگر مسلم دنیا صرف2 روز کیلئے تیل بند کر دے، امریکہ اور اسرائیل گھٹنے ٹیک دیں گے۔ او آئی سی اور عرب لیگ کس مرض کی دوا ہیں؟ جمعے کو ملک بھر میں اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر مظاہرے کریں گے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ اسماعیل ہنیہ کا سانحہ بہت بڑا ہے، وہ بہت بڑی شخصیت تھے۔ بظاہر اسرائیل نے جنگ کو وسعت دینے کی کوشش کی ہے۔ اسماعیل ہنیہ مسلسل اسرائیلی قبضے کیخلاف جدوجہد کرتے رہے، ان کے بیٹے، اہلیہ، بیٹی اور ان کے خاندان کے کئی لوگ شہید کیے گئے، امریکہ اور اسرائیل کی کوشش ہوتی ہے چن چن کر مخالفین کو قتل کرائے۔