ISOہنگو اور ڈیرہ اسماعیل خان میں عزاداری پرپابندی کے بجائے تحفظ فراہم کیا جائے۔مرکزی صدر
ش۔ن)ڈیرہ اسماعیل خان میں عزاداری پرپابندی کے بجائے تحفظ فراہم کیا جائے محض سیکوریٹی رسک کے نام پر جلوس عزاء کو ملتوی نہیں کیا جا سکتا انہوں نے کہا کہ کراچی میں جلوس کی راہ میں کوئی رکاوٹ نہیں ۔ISO پاکستان کے مرکزی صدرعادل بنگش نے کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ISO پاکستان محرم الحرام کو کربلا شناسی کے عنوان سے منائے گی۔جبکہ محرم الحرام کے پہلے عشرے کو حسین علیہ السلام شناسی کے نام سے منسوب کیا گیا ہے جس کے تحت ملک بھر میں مختلف مقامات پر عزاداری سید الشہداء اور شب بیداریوں کا اہتمام کیا جائے گا ۔انہوں نے کہاکہ عزاداری سید الشہداء امام حسین علیہ السلام اور پیغام کربلا کو دنیا تک پہنچانا ہمارا اولین مقصد ہے
جو دراصل انسانیت کی سسکتی ہوئی کشتی کو بچانے کے لئے کربلا میں اپنے اصحاب و انصار کے ساتھ اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے قیامت تک اسلام کو سرخرو کر دیا یہ امام حسین علیہ السلام کی قربانی کا نتیجہ ہے کہ جس کی بدولت طالم اور مظلوم ،حق و باطل اورحلال اور حرام میں تمیز ہو گیا ورنہ نام نہاد انسانیت کے دعویدار درندے ان اقداروںکو ختم کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ آج بھی دنیا میں دو گروہ ہیں ایک وہ ہیں جو یزیدی فکر کو پھیلا رہے ہیں جبکہ سید الشہدا امام حسین علیہ السلام کے پیروکار دوسری طرف موجودہیں اور یزیدی گروہ سے بر سر پیکار ہیں۔انہوں نے کہا کہ یزید وقت امریکہ اور اس کے حواری دنیا میں حق کو مٹانے کے لئے سر گرم عمل ہیںاور بد قسمتی سے ہمارے حکمران بھی اس ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں جس کی وجہ سے مملکت پاکستان میں دہشت گرد ی کو فروگ مل رہا ہے ۔انہون نے کہا کہ ہم حکومت وقت کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ مملکت خداد پاکستان کی موجودہ صورتحال واحد حل درس کربلا ہے جو دراصل حریت پسندوں کی تحریک ہے اس لئے حکومت کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ نام نہاد دہشت گردی کے نام پر ہنگو،ڈی آئی خان اور ملک کے دیگر حصوں میں جلوس عزاء کے روٹ کو تبدیل کرنے کے بجائے حکومت عزاداران امام حسین علیہ السلام اورعزاداری کی ترویج کے لئے ہمارے ساتھ تعاون کرے۔ انہوں نے کہا کہ ISOپاکستان ملک بھر میں 9اور10محرم الحرام کو تمام چھوٹے بڑے شہروںمیں مرکزی جلوس عزاء میں نماز باجماعت کا اہتمام کرے گی جبکہ مرکزی نماز دوران مرکزی جلوس کراچی میں ٩ محرم الحرام کو ایم۔اے۔جناح روڈ اور ١٠ محرم الحرام کو تبت سینٹر پر ادا کی جائے گی۔اس کے علاوہ ملک بھر میں مجالس عزاء و عزاداری کے پروگرام منعقد کئے جائیں گےجبکہ ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں یوم حسین علیہ السلام کے اجتماعات منعقد کئے جائیں گے۔ ،اس موقع پر ان کے ہمراہ آئی ایس او کراچی کے ڈویژنل صدر زین انصاری اورسیکریٹری اطلاعات بھی موجود تھے۔