پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

اساتذہ کی ترقیوں میں تاخیر، صدر مملکت وفاقی جامعہ اردو کےمعاملے کا نوٹس لیں

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے انچارج برائے پروفیشنل ادارہ جات مزمل حسین نے کہا ہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی وفاقی جامعہ اردو عبدالحق کیمپس کے مسائل کے حل میں اپنا کردار ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ سلیکشن بورڈ کی سفارشات پر عمل کرتے ہوئے کامیاب امیدواروں کو تقرر نامے جاری کئے جائیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں علامہ شبیر میثمی کا دورہ ملتان، علامہ تقی شاہ سے اہم ملاقات

اپنے بیان میں مزمل حسین نے کہا کہ وفاقی جامعہ اردو عبدالحق کیمپس میں جن شعبہ جات میں ترقیوں کا عمل شروع نہیں ہوا ہے، وہاں سلیکشن بورڈ کا انعقاد جلد از جلد ممکن بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ترقیوں کے عمل میں تاخیر سے اساتذہ کی الگ گریڈز میں ترقیوں کا عمل بری طرح متاثر ہو رہا ہے، ترقیوں میں تاخیر اساتذہ کے ساتھ زیادتی ہے، لہٰذا ہم وفاقی جامعہ اردو کے اساتذہ کے تمام مطالبات کی حمایت کرتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button