آئی ایس او کے زیر اہتمام ضلع کوہاٹ و ہنگو کا پہلا ضلعی کنونشن،حسن رضا پہلے ضلعی صدرمنتخب
شیعہ نیوز : امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان خیبر پختونخوا ریجن کے زیر اہتمام ضلع کوہاٹ و ہنگو کے پہلے ضلعی کنونشن کا باقاعدہ انعقاد "قومی مرکز کچہ پکہ کوہاٹ” میں کیا گیا، جس میں پہلی روز شب شہداء بیاد چہلم الشہید القائد سید حسن نصراللّٰہ کا اہتمام ہوا، جس میں علامہ نور آغا بہشتی اور علامہ باقر حسین منتظری نے خصوصی خطاب کیا، اور شہید مقاومت کی زندگی کے حوالے سے گفتگو کی۔ دوسرے روز کے ایجنڈے میں تعلیمی سمینار بعنوان "حالات حاضرہ کی تناظر میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی اہمیت” کا اہتمام ہوا، جس میں اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر مدثر حسین (کسٹ یونیورسٹی) نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
دوسرے روز کی آخری پروگرام میں "فلسطین مرکز حریت کانفرنس” کا انعقاد کیا گیا، جس میں علامہ سید قیصر عباس الحسینی، علامہ بشیر حسین جمارانی نے خصوصی خطاب کیا اور دستی امامیہ کے سعید حیدری نے خصوصی منقبت خوانی کی۔ مرکزی نمائندہ ارتضیٰ باقر نے نو منتخب ضلعی صدر کا اعلان کیا اور حسن رضا سے حلف لیا، کنونشن میں کثیر تعداد میں سینئرز احباب، علماء کرام، ممبران اور محبین نے شرکت کی، پروگرام کا اختتام دعائے امام زمانہ (عج) سے کیا گیا۔