اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

گلگت، آئی ایس او پاکستان کی مجلس عاملہ کاتیسرا اجلاس جاری

اجلاس میں تنظیم کی سہ ماہی کارکردگی کا جائزہ لیا جایئگا اور آنیوالے تین ماہ کا پروگرام مرتب کیا جائیگا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی مجلس عاملہ سال امید عزم نو کا تیسرا اجلاس گلگت میں جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی مجلس عاملہ کا اجلاس گلگت میں جاری ہے۔اجلاس میں مرکزی کابینہ، تمام صوبوں کے ڈویژنز کے نمائندگان شریک ہیں۔

اجلاس میں تنظیم کی سہ ماہی کارکردگی کا جائزہ لیا جایئگا اور آنیوالے تین ماہ کا پروگرام مرتب کیا جائیگا۔

واضح رہے کہ مرکزی صدر قاسم شمسی کی صدارت میں منعقد ہونیوالے اجلاس کے موقع پر مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال کے متعلق پریس کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں تمام ڈویژنل نمائندگان نے بھی شرکت کی۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close