اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

آئی ایس او کراچی کا ڈویژنل کنونشن کل سے شروع ہوگا، میثم زیدی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) آئی ایس او کراچی کا 40 واںسالانہ کنونشن بعنوان ’ استحکام پاکستان کنونشن‘‘ کل سے جعفرطیار سوسائٹی میں منعقد ہوگا۔

چیئرمین کنونشن برادر میثم زیدی کا کہنا ہے کہ’’ استحکام پاکستان کنونشن‘‘ کا آغازمرکزی امام بارگاہ گراؤنڈ میں نصب علمِ حضرت عباسِ علمدار ؑ پرا سکاؤٹ سلامی سے ہوگا جس میں سکاوٹس کا چاق و چوبند دستہ امامیہ اسسٹنٹ چیف اسکاوٹ علی نقی کی سربراہی میں سلامی پیش کرے گا۔

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے 40 ویں سالانہ کنونشن کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ کنونشن میںشہر بھر سے سینکڑوں امامیہ طلبہ شریک ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار چیرمین کنونشن میثم زیدی نےکراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

میثم زیدی نے مزید بتایا کہ کنونشن کے پہلے روز نشست کا آغازمرکزی امام بارگاہ جعفر طیارکراچی میں ہوگا اور جشنِ معصومینؑ کا انعقاد کیا جائے گا جبکہ دوسرے روز تعلیمی سیمینار میں ماہرین تعلیم خطاب کریں گے۔ کانفرنس میں نوجوانوں کو علم کی اہمیت اور تعلیمی میدان میں کردار کی اہمیت سے آگاہ کیا جائے گا، ہفتہ کی رات مرکزی امام بارگاہ گراؤنڈ میں شبِ شہداء کا انعقاد کیا جائے گا جس میں شہید میجر عدیل عباس کے والد خطاب کریں گے جبکہ اتوارکی دوپہر اتحاد ملت کانفرنس ہوگی کنونشن کے آخرمیں نئے ڈویژنل صدر کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button