وزیراعلیٰ سندھ انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کے تمام مطالبات پورے کریں
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) طلبہ یونین کی بحالی کے بغیر جمہوری عمل بے معنی ہے، پاکستان میں طلبہ یونین پر عائد پابندی کے باعث ہی جمہوری عمل جمود کا شکار ہوا، طلبہ یونین پر عائد پابندی حقیقی جمہوریت کی راہ میں رکاوٹ ہے، یونین سازی کا عمل طلبہ میں سیاسی شعور پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ ان میں تنقیدی فکری سوچ کو بھی پروان چڑھاتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار آئی ایس او کراچی ڈویژن کے صدر محمد دیباج عابدی نے المصطفیٰ ہاوس میں سرکاری و نجی جامعات کے طلبہ سے ملاقات کے دوران کیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ 38 برس سے طلبہ اپنے جمہوری حق سے محروم ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں طلباء یونینز پر پابندی آمرانہ سازش تھی، زاہد مہدی
دیباج عابدی نے کہا کہ طلبہ یونین پہ پابندی کے باعث تعلیمی اداروں کے فیصلہ ساز فورمز میں طلبہ کی نمائندگی نہ ہونے کے سبب طلبہ مشکلات کا شکار ہیں۔
انہوں نے سندھ یونیورسٹی ایکٹ 2018ء پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ کسی بھی ایکٹ کی آڑ میں جامعات کی خودمختاری پر حملہ برداشت نہیں کریں گے، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، انجمن اساتذہ، جامعہ کراچی کے تمام مطالبات پورے کرتے ہوئے سیکریٹری یونیورسٹیز و بورڈ کو فوری طور پر برطرف کریں اور اساتذہ کی ہونے والی تذلیل کا مداوا کریں۔