اسلامی تحریکیں

کراچی، آئی ایس او کے زیر اہتمام شیخ زکزکی کی رہائی کیلیے احتجاجی مظاہرے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام شہر بھر میں نائیجیرین حکومت کی جانب سے شیعہ رہنما شیخ زکزاکی اور انکی اہلیہ کی رہائی کے لیے احتجاجی مظاہرےمنعقد کیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایس او کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں عزیز آباد، عباس ٹاون، ناظم آباد، سچل گوٹھ ، ملیر، کھارادر اور گلشنِ معمار کی جامع مساجد کے باہر بعد از نمازِ جمعہ احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔مظاہرے میں جوانوں، بزرگوں سمیت بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

احتجاجی مظاہروں سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نےکہا کہ آلِ سعود اور عالمی استکبار کی خوشنودی کے لئے شیخ زکزاکی کی گرفتاری انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نائیجیریا میں اسلامی تحریک کے بانی شیخ زکزاکی کو گزشتہ چار سال سے ظالم و جابر حکومت نےگرفتار کیا ہوا ہے اور انہیںجیل کے اندر زہر دیا جارہا ہے جس سے ان کی زندگی کو شدید خطرہ ہے، ان کا کہنا تھا کہ آیت اللہ زکزاکی کی عالمی استعمار کی خوشنودی کے لئے اسیری انسانی حقوق کی بدترین پامالی ہے۔

مقررین نے مطالبہ کیا کہ پاکستانی حکومت کو چاہیے کے نائیجیریا میں بے جرم و خطا قید شیخ زکزاکی اور انکی اہلیہ کی رہائی کے لیے اقدامات کرے۔

مظاہرین نے آیت اللہ زکزاکی اور انکی اہلیہ کی رہائی کے لیے نعرے لگائےاور نائجیرین حکومت سمیت امریکہ، اسرائیل اور آلِ سعود کے خلاف نعرے بلند کیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button