پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

آئی ایس او پاکستان نے عالمی سامراج امریکہ سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا

شیعہ نیوز: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان نے عالمی سامراج امریکہ سے سفارتی تعلقات ختم کرنے اور ماہ رمضان کے آخری جمعہ کو یوم القدس سرکاری سطح پر منانے کا مطالبہ کر دیا۔ عہدیداران نے کہا کہ بیرونی مداخلت کسی صورت برداشت نہیں، پاکستان کے ہر شہری کو امریکہ کیخلاف صدائے احتجاج بلند کرنی چاہیئے۔ لاہور پریس کلب نثار عثمانی آڈیٹوریم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر زاہد مہدی، سینیئر نائب صدر حسن عارف اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید غازی رضا نقوی نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ دنیا بھر کے مظلوموں کی حمایت کیلئے صدائے احتجاج بلند کی ہے، عالمی سامراج امریکہ مسلم طاقتوں اور حکومتوں کو کمزور کرنے کی سازش میں ملوث ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلام کا قلعہ ہے، اس کیخلاف کسی سازش کو قبول نہیں کریں گے، یہ پاکستان کی سیاست نہیں سالمیت کا معاملہ ہے، ہمارا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، ہم طلبہ تنظیم ہیں اور طلبہ کے مسائل اجاگر کرتے رہیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایس او پاکستان ہر سال کی طرح 16 مئی کو یوم مردہ باد امریکہ منائے گی، عالمی یوم القدس کے تحت عظیم الشان ریلیوں کا انعقاد کریں گے۔ زاہد مہدی کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا یہی مطالبہ ہے کہ یوم القدس کو سرکاری سطح پر منایا جائے، کشمیر، یمن اور فلسطین کے مسلمانوں کی حمایت کیلئے پاکستانی حکومت کو موثر اقدام کرنے کی ضرورت ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button