پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں
آئی ایس او پاکستان کی مرکزی کابینہ کی منظوری دیدی گئی
شیعہ نیوز: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا پہلا اجلاس عاملہ جامعہ قرآن ناطق لاہور میں جاری ہے۔ مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان حسن عارف اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔ اجلاس میں مرکزی صدر حسن عارف اور سابق مرکزی صدر عارف حسین علی جانی نے اراکین عاملہ سے خطاب کیا۔ اس موقع پر ملک بھر سے 23 ڈویژنز کے ڈویژنل صدور اور ان کے نمائندگان شریک ہیں۔ اجلاس میں نئے سال 2023-24 کیلئے کابینہ کی منظوری لی گئی۔ مجلس عاملہ نے مرکزی نائب صدر کیلئے محمد تقی کاظمی، مرکزی جنرل سیکرٹری کیلئے سید معمر نقوی، ڈپٹی جنرل سیکرٹری کیلئے غلام حیدر، اور مرکزی سیکرٹری تعلیم کیلئے واجد علی کے ناموں کی منظوری دیدی گئی ہے۔