اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

آئی ایس او پاکستان 1 تا 7 مئی ہفتہ شہداء امامیہ منائے گی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ہر سال ہفتہ”شہداء امامیہ "مناتی ہے۔

مرکزی جنرل سیکرٹری علی اویس زیدی نے کہا کہ 2 مئی 1986 کو انجئیرنگ یونیورسٹی لاہور میں اسلام دشمن عناصر نے ایک بزدلانہ کارروائی کی جس کے نتیجہ میں آئی ایس او کے دو جوان شہید ہوئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مئی کا پہلا ہفتہ شہید تنصیر حیدر اور شہید راجہ اقبال کی بے مثال قربانیوں کی یاد تازہ کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کی قربانیوں کو ہرگز فراموش نہیں کریں گے، آئی ایس او امسال بھی یکم سے 7 مئی ہفتہ شہداء امامیہ منا رہی ہے، اس حوالے سے ملک بھر میں شہداء امامیہ کی قبور پر حاضری دی جائے گی اور پھولوں کی چادریں چڑھائی جائیں گی۔

مرکزی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ شہید تنصیر حیدر اور شہید راجہ اقبال نے ہمیشہ خدا کی خوشنودی کیلئے کام کیا اور اپنی زندگی کے ایک ایک لمحہ کو اسلام کی ترویج کیلئے وقف کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button