آئی ایس او طلباء میں تعلیم کے فروغ کے لئے کئی دہائیوں سے کوشاں ہے
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امامیہ ایجوکیشن بورڈ کراچی اور باڈی آف لٹریسی اینڈ ڈیولپمنٹ کے تحت شہر بھر میں پری بورڈ امتحانات جاری، میٹرک اور انٹر جماعت کے پرچے جاری ہیں۔
امتحانی مراکز کے دورے کے موقع پر سیکرٹری تعلیم آئی ایس او کراچی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امتحانات سے قبل امتحان طلبہ کی تیاری میں اہم کردار رکھتے ہیں، طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد میں شرکت اس بات کا ثبوت بھی ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں علامہ ساجد علی نقوی کی مدبرانہ قیادت نے قوم کا سر فخر سے بلند کیا
انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایس او طلباء میں تعلیم کے فروغ کے لئے کئی دہائیوں سے کوشاں ہے اور مستقبل میں بھی طلبہ کے لئے اپنی خدمات پیش کرتے رہیں گے۔
شہر بھر میں قائم کردہ امتحانی مراکز میں امتحان میں نقل سے روک تھام کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں، شہر بھر کے امتحانی مراکز میں بورڈ کی خصوصی ٹیمیوں نے امتحانی امور کا جائزہ لیا۔