اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

کل جمعۃ الوداع ملک بھر میں القدس ریلیاں نکالی جائینگی، آئی ایس او

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن امام خمینیؒ کے حکم پر لبیک کہتے ہوئے ملک بھر میں یوم القدس منائے گی،مرکزی آزادی بیت المقدس ریلی کراچی میں نمائش تا تبت سینٹر نکالی جائیگی۔

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے صدر عارف حسین الجانی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن امام خمینیؒ کے حکم پر لبیک کہتے ہوئے ملک بھر میں یوم القدس منائے گی۔ ملک بھر میں 50 سے زائد ریلیاں نکالی جائیں گی، جبکہ مرکزی آزادی بیت المقدس ریلی کراچی میں نمائش تا تبت سینٹر نکالی جائیگی۔

یہ خبر بھی پڑھیں اصغریہ اسٹوڈنٹس کل ملک بھر میں القدس ریلیاں نکالے گی

انہوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین اسلامی مسئلے کے ساتھ ساتھ انسانیت کا مسئلہ بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیت المقدس مسلمانوں کا قبلہ اول ہے، اور اسی قبلہ اول کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے حضرت امام خمینیؒ نے جمعۃ الوداع کو یوم القدس منانے کا اعلان کیا تھا، اس فرمان پر لبیک کہتے ہوئے دنیا بھر میں ہر سال یوم القدس منایا جاتا ہے، جو کہ صہیونی ریاست کے منہ پر ایسا تماچہ ہے، جسکی گونج دنیا بھر میں سنی جا سکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بحیثیت پاکستانی ہمارا یہ دینی اور اسلامی اور قومی فریضہ ہے کہ ہم فلسطین اور انکی تحریک کی حمایت کریں، قائداعظم محمد علی جناحؒ کا اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کا بیان مسئلہ فسلطین کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے، لہذاٰ گر کوئی یہ سمھجتا ہے کہ پاکستان مسئلہ فلسطین سے خیانت کریگا اور ظالم صہیونی ریاست کو قبول کرلے گا تو یہ انکی بھول ہے۔ انہوں نے حکومتِ پاکستان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں مسئلہ فلسطین اور کشمیر کے خلاف بات کرنا قومی جرم قرار دیا جائے، عالمی یوم القدس کو باقاعدہ سرکاری طور پر منانے کا اعلان کیا جائے اور اس مسئلہ فلسطین کے حق میں پارلیمنٹ میں قرار داد پیش کی جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button