پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

آئی ایس او کی جانب سے مردہ باد امریکہ و نا منظور اسرائیل ریلی نکالی گئی

شیعہ نیوز: امامیہ اسٹودنٹس آرگنائزیشن پاکستان نے فلسطینیوں پر جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف ملک بھر میں 16 مئی کو اسرائیل کے ناپاک وجود کے خلاف ”یوم مردہ باد امریکہ و نا منظور اسرائیل” کے عنوان سے منایا گیا۔ اس سلسلے میں آئی ایس او پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے ”مرکزی امریکہ مردہ باد و نامنظور اسرائیل ریلی” نمائش چورنگی سے کراچی پریس کلب تک نکالی گئی، جس میں رہنما پاک سرزمین پارٹی ارشد وہرہ، شیعہ ایکشن کمیٹی کے چیئرمین مولانا مرزا یوسف حسین، شیعہ علماء کونسل کے رہنما مولانا ناظر عباس تقوی، مجلس وحدت المسلمین کراچی کے سیکرٹری جنرل مولانا صادق جعفری، علامہ رضی حیدر، علامہ صادق تقوی،صدر آل سٹی تاجر اتحاد ایسوسی ایشن شرجیل گوپلانی سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ شرکاء ریلی سے خطاب کرتے ہوئے شیعہ علماء کونسل کے رہنما علامہ ناظر عباس تقوی کا کہنا تھا کہ 14 مئی وہ دن ہے کہ جس دن اسرائیل کا ناپاک وجود عالم اسلام کے قلب میں خنجر کی طرح گھونپا گیا اور 16 مئی وہ دن ہے کہ جب امریکا نے ناجائز اولاد کے وجود کو نہ صرف سفارتی سطح پر تسلیم کیا بلکہ دوسرے کمزور ممالک کو بازور قوت تسلیم کروایا اور مسلمانوں اور مستضعفین کے خلاف ایک بین الاقوامی استکباری سازش کو پروان چڑھایا اور اسرائیل کے وجود کو قوت بخشی، اسی لئے اس دن کو قائد ملت جعفریہ شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی ؒ نے یوم مردہ باد امریکا قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو وجود میں لانے کا سب سے بڑا سبب امریکہ اور برطانیہ ہیں جو آج بھی اقوام متحدہ میں اس کے حامی اور پشت پناہ ہیں۔ شرکاء ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رہنما پاک سر زمین پارٹی ارشد وہرہ نے کہا کہ عالم اسلام کے تمام حکمرانوں پر لازم ہے کہ وہ اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں اور دشمن اسلام امریکہ اور اسکے حواریوں سے اظہار برات کریں۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کا اسرائیلی جارحیت کے خلاف حماس کے حملے کی مذمت کرنا اور حماس سے حملوں کی بندش کرنے کا مطالبہ اسرائیل سے انکی ہمددری کا منہ بولتا ثبوت ہے، متحدہ عرب امارات اپنے آقا امریکہ و اسرائیل کو خوش کرنے میں اتنے بے حیا ہو چکے ہیں کہ انکو مظلوم فلسطینیوں کا بہتا ہوا خون اور انکی آہ و بکا تک سنائی نہیں دے رہی، عرب ممالک اپنی بادشاہت بچانے کی خاطر ناسور اسرائیل کو عرب خطے میں جگہ دی ہے، عرب ممالک فلسطینیوں کے خون میں برابر کے شریک ہیں۔ شیعہ ایکشن کمیٹی کے رہنما علامہ مرزا یوسف حسین نے کہا کہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے مسئلہ فلسطین سے متعلق 2 ریاستی حل کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہیں، حکومت کی 2 ریاستی حل کی پالیسی نظریہ پاکستان اور قائد اعظم کے اصولوں سے سنگین غداری ہے، جبکہ دوریاستی حل کو اب فلسطینی اتھارٹی بھی رد کرچکی ہے، انہوں نے کہاکہ بانی پاکستان قائد اعظم نے ہمشیہ کیلئے واضح منشور دے دیا ہے کہ پاکستان اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کرے گا، شاہ محمود قریشی نے او آئی سی کے نمائشی اجلاس سے خطاب میں مظلوم فلسطینیوں کے زخموں پر نمک پاشی کی لہذاحکومت پاکستان مسئلہ فلسطین پر اپنا موقف واضح کرے، دفتر خارجہ بھی دیگر اسلامی ممالک کی طرح زبانی جمع خرچ میں مصروف ہے، وزیر خارجہ کا ناجائز اسرائیلی ریاست کوقبول کرنے یا غاصب صہیونی ریاست کی طرف جھکاؤ کی ہر پالیسی کوسختی سے مسترد کرتے ہیں، فلسطین نہر سے بہر تک فلسطینیوں کا ہے۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے واضح کیا کہ فلسطین کے مسئلہ کا واحد حل مقاومت ہے، لیکن بہت سے ایسے اسلامی ممالک بھی ہیں جو مقاومت کو کمزور کرنا چاہتے ہیں اور ڈپلومیسی کا راستہ اختیار کرکے مسئلہ فلسطین کو طول دے کر اسرائیل کو مزید طاقتور کررہے ہیں، ان ممالک کو چاہئے کہ گیڈر بھپکیوں کے بجائے عملی کام انجام دیں، ناجائز ریاست اسرائیل سے اپنے سفارتی تعلقات منقطع کریں پھر امت مسلمہ کی رہبری کا سوچیں۔ مقررین کا دورانِ خطاب کہنا تھا کہ پاکستان میں جو عناصر اسرائیل کو تسلیم کرنے کی باتیں کر رہے ہیں انکو لگام دینا ہوگا، جس طرح کشمیر پاکستان کی شہہ رگ حیات ہے اسی طرح فلسطین امت مسلمہ کی شہہ رگ حیات ہے، سر زمین پاکستان سے اس طرح کی آوازیں اٹھنا حیران کن اور باعثِ تشویش ہے اور مملکت پاکستان کے لیے نقصان دہ ہے۔مقررین نے پاکستان میں کشمیر و فلسطین کے خلاف آواز بلند کرنے والوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ ان مسائل کے خلاف بات کرنا قومی جرم قرار دیا جائے۔ ریلی کے اختتام پر شرکاء ریلی نے امریکا و اسرائیل کے پرچم نذر آتش کیے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button