اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریں

آئی ایس او کا شیخ زکزکی کے حق میں ملک گیر احتجاج

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنازئزیشن پاکستان نے شیخ زکزاکی اور انکی اہلیہ کی غیر قانونی اسیری کیخلاف ملک گیر سطح پر یوم احتجاج منایا۔

تفصیلات کے مطابق جمعہ کی نماز کے بعد پنجاب، گلگت بلتستان، سندھ، کے پی سمیت ملک بھر میں مختلف شہروں میں مظاہرے کیے گئے۔

مظاہرین سے آئی ایس او کے مرکزی اور مقامی رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے نائیجیریا میں بےگناہ اسیر شیعہ رہنماء شیخ زکزاکی اور انکی اہلیہ کیخلاف ظالمانہ اقدامات کی سخت مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے۔

مقررین نے کہا کہ آلِ سعود اور عالمی استکبار کی خوشنودی کے لئے شیخ زکزاکی کی گرفتاری انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے، نائیجیریا میں اسلامی تحریک کے بانی شیخ زکزاکی کو گذشتہ چار سال سے ظالم و جابر حکومت نے گرفتار کیا ہوا ہے اور جیل کے اندر زہر دیا جا رہا ہے، جس سے ان کی زندگی کو شدید خطرہ ہے، آیت اللہ زکزاکی کی عالمی استعمار کی خوشنودی کے لئے اسیری انسانی حقوق کی بدترین پامالی ہے، پاکستانی حکومت کو چاہیئے کے نائیجیریا میں بے جرم و خطا قید شیخ زکزاکی اور انکی اہلیہ کی رہائی کے لیے اقدامات کرے۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close