پاکستانی شیعہ خبریں
آئی ایس او طالبات کے تحت صبح آزادی فلسطین سیمینار کا انعقاد کیا گیا
شیعہ نیوز (کراچی) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان شعبہ طالبات کراچی ڈویژن اور دیگر تنطیموں کے اشتراک سے ۲۳ اگست کو بھوجانی ہال میں بعنوان "صبح آزادی فلسطین” سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں خواتین نے شرکت کی۔ سیمینار سے خواہر ندیم زہرا، خواہر سیمہ منظور، خواہر طاہرہ فاضلی اور خواہر مہہ جبیں نے خطاب کیا جبکہ فلسطین پہ اسرائیلی مظالم پر مبنی ڈاکیومنٹری اور تصویری نمائش بھی لگائی گئی۔