پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

آئی ایس او کا اربعین واک پر درج ہونیوالے مقدمات ختم کرنے کا مطالبہ

شیعہ نیوز:امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے ترجمان نے پنجاب میں مشی کے جلوسوں پر بے بنیاد مقدمات کے اندراج کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پُرامن اربعین واک سمیت دیگر مراسمِ عزاداری کی اجازت ہمیں ملک کا قانون دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی فکر اور آئین و قانون کے مطابق پاکستان بھر میں اربعین کی مناسبت سے واک کرنا ہمارا بنیادی حق ہے، لاکھوں پُرامن اور محب وطن شہریوں پر بے بنیاد اور جانبدارانہ مقدمات کو فی الفور ختم کیا جائے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پولیس کی جانب سے ایسا رویہ دکھایا جا رہا ہے جیسے وہ پنجاب پولیس نہیں یزیدی فوج ہو، پولیس کو آئین پاکستان کا مطالبہ کرنا چاہیئے، جو ہمیں عبادت کا پورا پورا حق اور آزادی دیتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ بے بنیاد مقدمات ختم نہ کیئے گئے تو عدالتوں سے رجوع کرکے بے بنیاد مقدمات میں مدعی بننے والے پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمات درج کروائے جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button